Live Updates

ٓایف بی آر نے پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی کو 52 لاکھ کا ٹیکس جمع کروانے کا نوٹس جاری کردیا

پیر 18 مارچ 2019 20:17

ٓایف بی آر نے پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی کو 52 لاکھ کا ٹیکس جمع کروانے ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) ایف بی آر نے آمدنی اور اثاثہ جات میں مطابقت نہ ہونے پر تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کو 52 لاکھ کا ٹیکس جمع کروانے کا نوٹس جاری کر دیا ہے رکن اسمبلی ایف بی آر کو تسلی بخش جوابات نہ دے سکے تھے ، ذرائع کے مطابق سرگودھا ڈویژن کے حلقہ پی پی 90 سے تحریک انصاف کے منتخب رکن پنجاب اسمبلی سعید اکبر نوانی کے خلاف ایف بی آر زون ۔

(جاری ہے)

ٹو کے ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو رائو شکیل نے آمدنی اور اثاثہ جات میں مطابقت نہ ہونے کی بناء پر تحقیقات شروع کی تھیں جس پر دوران تحقیق ان سے پوچھ گیچھ کی گئی تھی مگر وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکے تھے جس پر انہیں ایف بی آر سرگودھا کی جانب سے انہیں 52 لاکھ روپے کا ٹیکس جمع کروانے کا ڈیمانڈ نوٹس جار دیا گیا ہے،یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ موصوف کو کمشنر اپیل کو 30 دن کے اندر اندر اپیل کرنے کا حق حاصل ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات