کرائسٹ چرچ حملہ آور نے بندوقیں آن لائن خریدیں

پیر 18 مارچ 2019 20:31

کرائسٹ چرچ حملہ آور نے بندوقیں آن لائن خریدیں
ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) نیوزی لینڈ کے گن اسٹور مالک نے کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ حملہ ا?ور نے بندوقیں ا?ن لائن خریدی تھیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کے ایک گن اسٹور مالک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی مسجد میں ہونے والی دہشت گردی میں استعمال کیا گیا ہائی پاور اسلحہ اسٹور سے فروخت نہیں کیا گیا۔

اسٹور مالک نے کہا کہ دسمبر 2017 اور مارچ 2018 کے درمیان 4 ہتھیار اور دوسرا مواد خریدا گیا تھا تاہم تمام گن ا?رڈر پولیس کی تصدیق شدہ ای میل ا?رڈر کے ذریعے فروخت کی گئیں تھیں۔واضح رہے کہ 15 جنوری بروز جمعہ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مسجد پر حملہ کرنے والا برینٹن ٹیرینٹ نامی شخص آسٹریلوی شہری تھا۔ ملزم نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر خود کو مسلمانوں کا شکاری لکھا ہوا تھا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں دہشت گردانہ حملے کی پیشگی دھمکی بھی دی تھی۔

(جاری ہے)

28 سالہ برینٹن ٹیرینٹ کے مطابق حملے کا مقصد مسلمانوں کے خلاف خوف کی فضا پیدا کرنا اور لوگوں کو تشدد پر اکسانا تھا۔ملزم نے سوشل میڈیا پراپنا تعارف برنٹن ٹیرنٹ کے نام سے کرایا تھا جس کا تعلق سفید فام ورکنگ کلاس فیملی سے ہے۔قاتل نے واقعے سے قبل ٹوئٹر پر 87 صفحات پر مشتمل ایک بیان بھی پوسٹ کیا جس میں دہشت گرد حملے کی دھمکی دی گئی تھی اور بیان کو ’دی گریٹ ریپلیسمنٹ‘ کا نام دیا تھا