میانمار، بس حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ، ستائیس زخمی

پیر 18 مارچ 2019 20:31

ینگون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) میانمار میں بس حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ ستائیس زخمی ہو گئے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ خطہ ساگائینگ میں اسوقت پیش آیا جب ایک بس مشکل موڑ کاٹتے ہوے گہری کھائی میں جا گری ۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہلاک جبکہ ستائیس زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا