تربیلا جھیل میں پانی کی سطح میں بتدریج کمی، ڈیڈ لیول سے صرف 7 فٹ پر رہ گیا

پیر 18 مارچ 2019 20:31

تربیلا جھیل میں پانی کی سطح میں بتدریج کمی، ڈیڈ لیول سے صرف 7 فٹ پر رہ ..
تربیلا غازی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) تربیلا جھیل میں پانی کی سطح میںبتدریج کمی کا سلسلہ جاری، تر بیلا جھیل میں قابل استعمال آبی زخیرہ ڈیڈ لیول سے صرف 7فٹ پر رہ گیاپانی کی کمی سے بجلی کی پیداوار میں بھی کمی کا سامنا،تربیلا بجلی گھر کی کل پیدوار 4888میگا واٹ ہے جو کم ہو کر صرف 311میگاواٹ رہ گئی تربیلا بجلی گھر کے 11پیداواری یونٹ بند ہو گئے جبکہ6 پیداواری یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیںتربیلا جھیل میںپانی کی سطح 1392.65 فٹ ہے جھیل میں پانی کی آمد 18800کیوسک ریکارڈ کی گئی جبکہ20000 کیوسک پانی خارج کیا گیا مذکورہ اخراج سے تربیلا بجلی کے 17 میں سے 6 برقی یونٹس نے 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم 270 میگا واٹ اور زیادہ سے زیادہ 660 میگاواٹ بجلی پیدا کی جبکہ 11پیداواری یونٹ بند پڑے ہیںتر بیلا جھیل میں پانی زخیرہ کر نے کی گنجائش 1550فٹ ہے تر بیلا جھیل میںپانی کی سطح تیزی سے کم ہونے کے باعث بجلی کی پیداوار متاثر ہو رہی ہے

متعلقہ عنوان :