سپریم کورٹ کے حکم پر پرائیویٹ سکول کا فیسوں کی کمی کاانوکھا انداز

پرائیویٹ سکول مالکان نے فیسیں کم کرنے کی بجائے اساتذہ کی تنخواہیں کم کر دیں

پیر 18 مارچ 2019 20:31

سپریم کورٹ کے حکم پر پرائیویٹ سکول کا فیسوں کی کمی کاانوکھا انداز
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) سپریم کورٹ کے حکم پر پرائیویٹ سکول کا فیسوںکمی کاانوکھے انداز آ،پرائیویٹ سکول مالکان نے فیسیں کم کرنے کی بجائے اساتذہ کی تنخواہیں کم کر دی۔ ٹیچرز کے بچوں کی فیسوں میں اضافہ، پرائیویٹ سکول مالکان کا اساتذہ پر بجلی گرانا حیران کن، عوامی حلقوں کا صورت حال پر اظہار تشویش۔

(جاری ہے)

آن لائن کو بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے پرائیویٹ سکولوں میں طلبہ کی فیسیں کم کرنے کا جو حکم نامہ جاری کیا اس پر عملدرآمد کرنا سکول انتظامیہ کی مجبوری بن گیا مگر انہوں نے ’’کمائی‘‘ کا نیا طریقہ ڈھونڈتے ہوئے ٹیچرز کی تنخواہیں کم کر دیں جبکہ اساتذہ کے بچوں کو ملنے والی رعایتیں بھی ختم کر دی گئی ہیں۔

پرائیویٹ سکول مالکان کی طرف سے مرد و خواتین اساتذہ کی تنخواہیں کم کرنا حیران کن ہے۔ عوامی، سماجی حلقوں نے اس پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نونہالان وطن کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے والوں کی راہ میں مسائل کھڑے نہ کئے جائیں اور پرائیویٹ سکول مالکان کو اساتذہ کی تنخواہیں بڑھانے اور ان کے بچوں کو رعایتیں دینے کے احکامات جاری کئے جائیں