پیپلز پارٹی کا شیخ رشید کوان کی زبان میں جواب دینے کا فیصلہ

گندگی کے ڈھیروں،گٹروں اور حرام جانوروں کوشیخ رشید کے نام سے منسوب کرنے کی مہم چلانے کا اعلان

پیر 18 مارچ 2019 20:49

پیپلز پارٹی کا شیخ رشید کوان کی زبان میں جواب دینے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) پیپلز پارٹی نے شیخ رشید کوان کی زبان میں جواب دینے کا فیصلہ کرلیا،پیپلزپارٹی نے گندکی کے ڈھیروں،گٹروں اور حرا م جانوروں کوشیخ رشید کے نام سے منسوب کرنے کی مہم چلانے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

یہ اعلان پنجاب کے پارلیمانی لیڈر و ترجمان سید حسن مرتضی نے کیا، سیدحسن مرتضی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صبرو تحمل سے تنقید برداشت کی لیکن شیخ رشیدحد سے آگے بڑ ھ گیاہے،شیخ رشید بلاول بھٹو زرداری پر مسلسل حملے کررہا ہے جو ناقابل برداشت ہے اس لئے شیخ رشید کے خلاف مہم چلانے کا اعلان کیا ہے،سید حسن مرتضی نے کہا کہ جہاں گندگی کے ڈھیرہوںگے وہاں شید اٹلی لکھا جائے گا،گڑوں پر بھی شیداٹلی لکھ کراس سے نفرت کااظہار کیاجائیگا،کارکنان حرام جا نوروںپر بھی شیخ رشید کا نام لکھیں،ہم نہیں چاہتے کہ سیاست میںکشیدگی جنم لے لیکن شیخ رشید باز نہیں آرہا،شیخ رشید کی حرکتوں کی وجہ سے یہ راستہ اختیار کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے جس کے اختیار کرنے سے سیاسی انتشار سے بھی محفوظ رہیںگے اورجیالے سیاسی ٹائوٹ پر اپنا غصہ پرامن انداز میںاتار پائیں گے