Live Updates

پاکستان میں جمہوریت کے نام پر ڈکٹیٹرشپ ہے،خورشید شاہ

- ہم جمہوریت اورعوام کے حقوق کے لیے کوششیں کر رہے ہیں، سیاست دانوں کو صرف جمہوریت اور حق حکمرانی مانگنے کی سزا دی جارہی ہے

پیر 18 مارچ 2019 20:51

پاکستان میں جمہوریت کے نام پر ڈکٹیٹرشپ ہے،خورشید شاہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) قومی اسمبلی کے سابق اپوزیشن لیڈر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کے نام پر ڈکٹیٹرشپ ہے، ہم جمہوریت اورعوام کے حقوق کے لیے کوششیں کر رہے ہیں، سیاست دانوں کو صرف جمہوریت اور حق حکمرانی مانگنے کی سزا دی جارہی ہے۔کراچی میں سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ہم قانون اور ا?ئین کی حد میں رہ کر بات کر رہے ہیں۔

راولپنڈی ہماری مقتل گاہ ہے، کبھی ہمارے کیسز وہاں بھیجے جاتے تو کبھی وہاں شہید کیا جاتا ہے۔انہوں نے تحریک انصاف کی حکومت پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ آج ہر پیدا ہونے والا بچہ دولاکھ کا مقروض ہے عمران خان آئی ایم ایف کے پاس جانے کے بجائے خودکشی کی بات کرتے تھے مگر وہ پہلے وزیر اعظم ہیں جو خود چل کر آئی ایم ایف کے پاس گئے ہمیں مزید قرضوں کے بوجھ تلے نہ دبایا جائے۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے آغا سراج درانی کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ملک میں کوئی جمہوریت نہیں ہے ایسا لگتا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کے نام پر ڈکٹیٹرشپ ہے،جس کو چاہو پکڑو بعد میں پوچھا جائے گا جب ا?ئینی اداروں کے محافظ ہی محفوظ نہیں تو پھر ایم این ایز کی کیا حیثیت ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بھارت کے ساتھ کشیدگی کے وقت پارلیمنٹ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی لیکن ہم کامیاب ہوئے، قومی اسمبلی میں جو اتحاد قائم ہوا وہ صرف اپوزیشن کی بدولت ہوا۔ہم جمہوریت اورعوام کے حقوق کے لیے کوششیں کر رہے ہیں، ہمارا اندازجارحانہ نہیں، قانون اورحق کی بات کر رہے ہیں، ہم نے حق حکمرانی کی کوشش کی۔#
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات