Live Updates

حکومت کا ٹائی ٹینک ان کی غلط اور غریب عوام کش پالیسیوں کی بدولت جلد ڈوب جائے گا، چوہدری کاشف نواز رندھاوا

پیر 18 مارچ 2019 20:56

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پنجاب چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے کہا ہے کہ حکومت کا ٹائی ٹینک ان کی غلط اور غریب عوام کش پالیسیوں کی بدولت جلد ڈوب جائے گا ۔ کٹھ پتلی حکومت معاشی میدان میں ناکامیوں کی نئی تاریخ رقم کر رہی ہے ۔ بجلی و گیس کے بڑھتے نرخ معیشت کے لئے مسائل میں اضافے سبب بن رہے ہیں ۔

حکومت عوام کو مہنگائی کے طوفان سے نجات دلانے کے بجائے مزید غربت کی اندھے کنویں میں دھکیل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنی تمام توانائیاں سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامیوں کارروائیوں میں صرف کر رہی ہے ۔ میاں نواز شریف کے خلاف زیادتیوں کو بند ہونا چاہئے ۔ حکومت نواز شریف کا علاج ترجیحی بنیادوں پر انکی مرضی کے مطابق کرائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جو حکمران عوام کو 9 ماہ میں ریلیف فراہم نہ کر سکیں انہیں اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے جب سے سلیکڈ وزیر اعظم اقتدار میں آئے ہیں انہوں نے بارباربجلی،گیس اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیںاضافہ کرکے معیشت کابیڑہ غرق کردیاگیا ہے اگرحکومت زیادہ عرصہ قائم رہی توغریب لوگوںکی خودکشیوں میںاضافہ ہوگا۔ میاںنوازشریف نے ہمیشہ اصولوںکی سیاست کی ہے اورآئندہ بھی اس پر برقرار رہیںگے تاہم ہرادارے کوبھی اپنے دائرہ میںرہناچاہئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات