Live Updates

بھارت کا جنگی جنون علاقے کے لئے خطرہ ہے ،شہزاد یونس شیخ

پیر 18 مارچ 2019 20:56

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف پنجاب شہزاد یونس شیخ نے کہا ہے کہ بھارت کا جنگی جنون علاقے کے لئے خطرہ ہے ۔ بھارت نے کشمیریوں کے حق خود ارایت کو کئی دہائیوں سے دبا رکھا ہے حکومت جموں و کشمیر پر بھارتی تسلط ختم کرانے کے لئے فیصلہ کن جدوجہد اور موثر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ہر سال کی طرح امسال بھی 23 مارچ کو یوم پاکستان 22 کروڑ عوام پورے جذبے سے منائے گی اور دشمن کو بتایا دیا جائے گا کہ حکومت اور افواج پاکستان کے ساتھ پور ی قوم متحد اور منظم ہے اوروہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے ۔

یہ بات انہوں نے تحریک انصاف کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئی کہی ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوامی مسا ئل کے حل کیلئے کوشاں ہے‘ حکومت وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو پورا کرے گی۔

(جاری ہے)

ہر شہری کے ساتھ انصاف ہو گا۔تھانہ اور پٹوار خانے کی سیاست اب دفن ہو چکی ہے۔ حکومت اورافواج پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے اورامن وامان کے قیام کے لئے بھرپورجہدوجہدکی وزیر اعظم عمران خان قوم و ملک ساتھ مخلص ہیں ۔مودی سرکار نے ایل او سی پر تناؤ اپنے چناؤکی وجہ سے برقرار رکھا ہوا ہے بجلی اور پٹرولیم مصنوعات میںا ضافہ سابق حکومتوں کے غلط فیصلوں کا نتیجہ ہے ملک قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے ۔حالات کی بہتری میں تھوڑا وقت لگے گا حکومت کو عوامی مسائل و مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات