رواں مالی سال کی8ماہ کے دوران کرنٹ اکائونٹ خسارہ 72فیصد سے کم ہوا، تجارتی خسارہ میں 11فیصد کمی آئی،میاں زاہد حسین
برآمدی سیکٹر کی ترقی کے لئے مزید عملی اقدامات ناگزیر ہیں، برآمدات میں اضافہ 2ارب ڈالر سے بھی کم ہے ظ*برآمدات میں مستحکم بنیادوں پر اضافہ موجودہ حکومت کے لئے بڑا چیلنج ہے،بیان
پیر 18 مارچ 2019 20:56
(جاری ہے)
تجارتی خسارہ رواں مالی سال کے 8ماہ کے دوران 11فیصد کم ہوکر 21.5ارب ڈالر ہواجو گزشتہ مالی سال کے اس دوران 24.2ارب ڈالر تھا۔
میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میںکہا کہ موجودہ حکومت کی برآمدی سیکٹر کو کئی مراعات دئے جانے کے وعدوں کے باوجود برآمدات میں قابل ذکر بہتری نہیں آئی۔ تجارتی خسارہ میں 2.7ارب ڈالر کمی ہوئی جس میں بڑا حصہ یعنی 2.4ارب ڈالر درآمدات میں کمی کے باعث ہوا۔ G برآمدت میں 2ارب ڈالر سے بھی کم اضافہ ہوا جو فکر انگیز ہے۔ حکومت برآمدات میں اضافہ کے لئے برآمدی سیکٹر کے ماہرین کی سفارشات پر عمل کرے اور برآمدات میں اضافہ کے لئے جدید طریقوں کو بروئے کار لائے جن میں نئی منڈیوں کی تلاش، ریسرچ اینڈ ڈولپمنٹ، برانڈنگ، مارکیٹنگ،کاروباری آسانی اور برآمدی سیکٹر کو سستے خام مال کی یقینی اور آسان دستیابی سر فہرست ہیں۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ خطہ میں موجود ممالک کی برآمدات کا سالانہ اوسطاً اضافہ گزشتہ 25سالوں کے دوران 16فیصد رہاہے جبکہ پاکستان کا محض 5فیصد ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے مطابق اسکی بنیادی وجوہات میں مہنگی کاروباری لاگت ،انرجی کی قیمتیں، پیداواری کمی، خام مال کی قیمتوں میں اضافہ شامل ہیں۔ پاکستان جدید ٹیکنالوجی میں ترقی یافتہ دنیا سے کہیں پیچھے ہے جس کے باعث نہ صرف کمپنیوں کی پیداواری صلاحیت کم ہے بلکہ پیداواری لاگت میں اضافہ کے باعث صنعتکاروں کو منافع میں کمی کا بھی سامنا ہے۔ حکومت کاروباری لاگت کو خطہ کے مقابلے میں مسابقتی بنانے کے لئے عملی اقدامات کرے تاکہ پاکستان کی پیداواری اور برآمدی صلاحیتوں میں اضافہ ہوسکے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ ایکسپورٹ سیکٹر میں بیرونی سرمایہ کاری نہ ہونے کے برابر ہے، مصنوعات میں تنوع پیدا کرنے کے لئے کوئی بڑا تحقیقی ادارہ نہیں ہے ، سروسز سیکٹر کی ترقی کے لئے کوئی قابل ذکر اقدامات نہیں کئے گئے نیز ویلیوایڈیشن کے حوالے سے بھی کوئی عملی اقدامات نہیں ہوئے جس کے باعث گزشتہ کئی سالوں سے پاکستانی برآمدات میں کمی ہی آئی ہے۔موجودہ حکومت برآمدات کو بہتر کرنے کے لئے عملی اقدامات کرے تاکہ پاکستان کے بیرونی اکائونٹس کے دیرینہ مسائل حل ہوسکیں۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا
-
انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
-
لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا
-
سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان
-
اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان
-
بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ
-
برائلرگوشت کی قیمت 699 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.