گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام موسم بہاراں کی شجر کاری مہم کے سلسلے میں واک کا اہتمام

پیر 18 مارچ 2019 21:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام موسم بہاراں کی شجر کاری مہم کے سلسلے میں ایک واک کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ واک کے شرکاء ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھائے گورنمنٹ کالج لاہور سے روانہ ہوئے جو مختلف راستوں سے گزرتے ہوئے جین مندر پہنچے۔ جہاں انہوں نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔