پنجاب یونیورسٹی ملازمین کا بھینسوں کی موجودگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 18 مارچ 2019 21:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) پنجاب یونیورسٹی کے سینکڑوں ملازمین نے گزشتہ روز کریم بلاک علامہ اقبال ٹائون میں بھینسوں کی موجودگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر کریم بلاک اقبال ٹائون سے بھینسوں کے انخلاء کے مطالبات تحریر تھے۔ اس موقعہ پر مظاہرین نے ٹائون انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ علاقے سے بھینسوں کو فوری طور پر نکالا جائے جبکہ گوالوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے مذکورہ علاقے میں بھینس رکھنے کے لئے باقاعدہ اجازت نامہ حاصل کر رکھا ہے۔