نوکنڈی کلی مغربی غریب آباد میں چارسال گزرجانے کے باوجود واپڈاکی جانب سے بجلی کے کھمبوں کو نصب نہیں کیاگیا

پیر 18 مارچ 2019 21:08

نوکنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) نوکنڈی کلی مغربی غریب آباد میں چارسال گزرجانے کے باوجود واپڈاکی جانب سے بجلی کے کھمبوں کو نصب نہیں کیاگیاتفصیلات کے مطابق کلی مغربی غریب آباد کے مکین بجلی کے حاصل کرنے کے لیے کنیکشن کافی دورسے اپنے مددآپ کے تحت لاتے ہیں جبکہ چارسال قبل انکے لیے بجلی کے کھمبے منظورہوچکے ہے مگرمتعلقہ محکمہ کی غفلت ولاپروائی کی وجہ سے بجلی کے کھمبے زمین پر پڑے ہیں اور انہیں تاحال نصف نہیں کیاگیا جسکی وجہ سے کلی مکینوں کوسخت مشکلات کاسامنا کرناپڑتاہیں اہل محلہ نے حکام بالا سے اس گھبیرمسئلہ پر فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :