ہمیں پرانا کراچی مل گیا ،اب پرانا پاکستان بھی جلد مل جائیگا،مراد علی شاہ

پرانے پاکستان کی حکومتیں عوام کی چیخیں نکالنے کی بات نہیں کریں گی، پی ایس ایل 4 کا ایونٹ اللہ کے کرم سے مکمل ہو ا ،کرکٹ کی بھلائی میں سندھ کے عوام بالخصوص کراچی کے لوگوں کا بہت بڑا کردار ہے،وزیراعلیٰ سندھ

پیر 18 مارچ 2019 21:08

ہمیں پرانا کراچی مل گیا ،اب پرانا پاکستان بھی جلد مل جائیگا،مراد علی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں پرانا کراچی مل گیا ہے، اب پراناملک بھی ملک جائے گا اب پرانا پاکستان کی حکومتیں لوگوںکی چیخیں نکالنے کی بات نہیںکریں گے۔

(جاری ہے)

سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ایس ایل 4 کا ایونٹ مکمل ہوا، اللہ کا کرم ہے سب ٹھیک طریقے سے ہوا؛کرکٹ کی بھلائی میں سندھ کے عوام بلکہ شیئر قائد کے لوگوں کا بہت بڑا کردار ہے جولوگ ملک میں دہشتگردی چاہتے تھے اٴْن کے حوصلے پست ہوئے،کوئٹہ نے کل کا میچ جیتاہے، میں نے وزیراعلیٰ سندھ بلوچستان کو مبارکباد دی تھی اصل میں امن ، مسکراہٹیں اور پاکستان جیتا ہے پی ایس ایل کے میلے میں کراچی کے عوام نے کافی تعاون کیا، راستے بند تھے،تکلیف تھی ہماری انتظامیہ ،کے ایم سی ، لوکل گورنمنٹ ، پولیس اور رینجرزنے ایک زبردست ایونٹ کرایایہ شہر کا واحدایونٹ تھا جس میں 8 میچز ہوئے سب کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہوںکل میں نے پی ایس ایل کے تمام میچز کروانے کا اعلان کیا تھا، اب دوسرے بھی بات کر رہے ہیںانہوں نے کہا کہ میں نے پی سی بی کے چیئرمین کو کہا ہے کہ پی ایس ایل کے تحت پورے صوبے سے ٹیلنٹ ہنٹ کریںکراچی کی ٹیم سندھ کی ٹیم ہے ہم ڈپارٹمنٹ کی ٹیم پی ایس ایل کے لیے بنائیں گے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ نیوزی لینڈ کا واقعہ بہت ہی اندوہناک تھا50لوگ شہیدہوئے اور9پاکستانی تھے جس میں3کراچی کے تھے میں نے تینوںگھروںسے تعزیت کی اٴْن کے حوصلے بلند تھے پی پی پی ہمیشہ کہتی ہے کہ دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا نیوز لینڈ ایک پٴْرامن ملک ہے ایسے ملک میں ایسا واقعہ ہونا بہت دکھ کی بات ہے ہمارے اپنے 70 ہزار لوگ دہشتگردی کی بھینٹ چڑگئے یہی وجہ ہے ہمارے چیئرمین کہتے ہیںہمیں نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل کرنا چاہیے مراد علی شاہ ہمارے درمیان جو بھی دہشتگردوں کے ساتھ ہیں اٴْن سے جان چھڑانی چاہیے سندھ میں ٹارگٹ کلنگ کی ایک لہر ایسی تھی اٴْس میں ایم کیو ایم لندن ملوث تھی ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ محمد میاں سومرو اگر حکومت ہٹا نے کی بات کرتے ہیں تو نا مناسب ہے *حکومت عوام کے ووٹوں سے بنتی ہے، یہ عوام کے خلاف کس طرح بات کرتے ہیں، سمجھ سے باہر ہی؛ مراف علی شاہ نے کہا کہ *ہاکی کے فروغ کے لیے کام کررہے ہیں ؛ *پی ایچ ایف کے ساتھ مل کر بچوں کی ٹریننگ کروائیں گی؛ فیفا میں لیاری کے بچوں نے پورے پاکستان کا سر بلند کیا ہے ؛انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی خدمت کررہے ہیں ؛ اگر 110 بلین روپے دیں گے تو چیخیں تو نکلیں گی:پانی کا مسئلہ کیسے حل ہوگا اگر وفاقی حکومت نہیں چاہے گی؛ ایک کراچی کے شخص نے کہا ہمیں کے فور نہیں چاہیی؛ میں نے وزیر اعظم سے کے فور کے لیے بات کی تھی ہم نے ایف ڈبلیو او نے 2016 میں کام شروع کیا تھا؛ مراد علی شاہ نے کہا کہ ؛ *کے سی ا?ر اس شہر کی ٹرانسپورٹ کے مسئلے کا حل ہے ؛دسمبر 2016 میں کے سی ا?ر کے لیے مدد کی اب کی حکومت تعاون نہیں کر رہی ہے ؛ 120* بلین روپے کی شارٹیج جو وفاقی حکومت سے کم آئے، اس سے ترقیاتی کاموں پر بٴْرا اثر پڑاہم لوگوں کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں ، وفاقی حکومت لوگوں کی چیخیں نکال رہی ہے ؛گذشتہ سال 285 بلین ڈیولپمنٹ پر خرچ ہوئے تھے، اس سال صرف 85 بلین روپے خرچ ہوئے ہیںیہ کیش فلو کی خرابی کا نتیجہ ہے ؛ انہوں نے کہا کہ نیب کا قانون وفاقی ہونانہیں چاہیے تھا؛بدقسمتی سے پی پی پی اور پی ایم ایل(ن) کی حکومت اس کو ختم نہیں کرسکی،جو فیصلے آئے ہیں اس میں نیب کے طاقت کا غلط استعمالکی بات کی گئی ہے اسپیکرسندھ اسمبلی کو اسلام آبادمیں گرفتار کیا، 8 گھنٹے اٴْن کے گھر کو یرغمال کر کے رکھایہ طاقت کا غلط استعمال ہے ایل سوال پر انہوں نے کہا کہ اے سی ای کو ہم مزید فعال بنا رہے ہیںانسداد دہشتگردی میں اہم شخصیات پر پابندی عائد کر سکتے ہیں، تنظیموں کو کالعدم وفاقی حکومت کرے گی تھر پارکر میں گنشام داس کا قتل آپس کی فیملی کے جھگڑے کا نتیجہ ہے ،مقتول فیملی نے انکوائری کمیٹی تبدیل کروائی، ہم نے تبدیل کی اٴْن کے ساتھ انصاف ہوگا۔