کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک محمد عمر نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی دعوت قبول کرلی

پیر 18 مارچ 2019 21:24

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک محمد عمر نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی دعوت قبول ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک محمدعمر نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال کا دورہ کوئٹہ کی دعوت قبول کر لی جلد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوئٹہ کا دورہ کرینگے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نے پی ایس ایل 4کی فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کامیابی کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم کو دورہ کوئٹہ کا دعوت دیا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک محمدعمر نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی دعوت قبول کرتے ہوئے جلد کوئٹہ کا دورہ کرینگے اور جیتنے والی ٹرافی کی رونمائی بھی کوئٹہ میں کرینگے ۔