وزیرکھیل بلوچستان کو پی ایس ایل فائنل میں شرکت کی باضابطہ دعوت نہ دیئے جانے کا انکشاف

پیر 18 مارچ 2019 21:24

وزیرکھیل بلوچستان کو پی ایس ایل فائنل میں شرکت کی باضابطہ دعوت نہ دیئے ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) کراچی میں پی ایس ایل 4کی فائنل میچ میں بلوچستان کے وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ کو باضابطہ طور پر دعوت نہیں دی گئی اور وہ کراچی کی بجائے اسلام آباد چلے گئے ذرائع کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل 4کے فائنل میچ کو دیکھنے کیلئے بلوچستان کے وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ کوباضابطہ طور پر دعوت نہیں دی تھی جس پر وزیر کھیل نے ناراضگی کا اظہار کیا وہ کراچی کی بجائے اسلام آبا دروانہ ہوگئے ۔