چین کے صدر تین یورپی ممالک کا دورہ کریں گے

پیر 18 مارچ 2019 21:32

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) چینی صدر شی جن پنگ21 مارچ سے تین یورپی ممالک کا دورہ شروع کریں گے۔ چھبیس مارچ تک جاری رہنے والے اس دورے کے دوران وہ اٹلی، فرانس اور مناکو جائیں گے۔ یہ بات چین کی وزارت خارجہ نے بتائی ہے ۔

(جاری ہے)

اٴْدھر اطالوی حکومت کی جانب سے متضاد اشارے سامنے آئے ہیں کہ آیا وہ چینی سرمایہ کاری کے موجودہ سلسلے کا حصہ بنے گی۔

اس بات کا امکان ہے کہ روم حکومت چین کے ساتھ اربوں ڈالر کے سمجھوتے کر سکتی ہے۔ ان سمجھوتوں سے اطالوی حکومت اپنی بندرگاہوں، ریلوے اور دوسرے بنیادی ڈھانچے کو توسیع دینا چاہتی ہے۔ قبل ازیں اٹلی کے ایک وزیر مملکت گوگلیلمو پیسی نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ اٴْن کی حکومت چین کے ساتھ سمجھوتے کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔

متعلقہ عنوان :