کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری

1 سردی کی شدت میںاضافہ

پیر 18 مارچ 2019 21:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا بارش کے بعد سردی کی شدت میںاضافہ ہوگیا تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں قلات ،مستونگ،پشین،خانوزئی،ژوب ،زیارت اور قلعہ سیف اللہ سمیت دیگرعلاقوں میں پیر کو بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جو وقفے وقفے سے جاری رہی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا وادی کوئٹہ میں درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ قلات میں درجہ حرارت 4 نصیر آباد میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ژوب اور سبی میں درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کوئٹہ،قلات،ژوب،گوادر سمیت بیشتر اضلاع میں بارش، پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔