اٹک میں 2 ڈاکٹروں کا قتل: وزیراعلیٰ نے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی، واقعہ کی تحقیقات کا حکم

پیر 18 مارچ 2019 21:48

اٹک میں 2 ڈاکٹروں کا قتل: وزیراعلیٰ نے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اٹک کے علاقے میں 2 ڈاکٹروں کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعہ کی جامع تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور مقتول ڈاکٹروں کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ پولیس کے مطابق قتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔