Live Updates

کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت مستقل صفائی کا پائیدار نظام لائیں گی: عثمان بزدار

پیر 18 مارچ 2019 21:48

کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت مستقل صفائی کا پائیدار نظام لائیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کہا ہے کہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت شہروں اور دیہات میں مستقل صفائی کا پائیدار نظام لائیں گے۔ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم نئی نسلوں کو صاف ستھرا اور آلودگی سے پاک ماحول دینے کی جانب پی ٹی آئی حکومت کا احسن اقدام ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت ہفتہ صفائی کے آغاز کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان وزیراعظم عمران خان کے انقلابی وژن کا مظہر ہے۔

پنجاب میں 7 روزہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کی کامیابی کیلئے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ صوبہ بھر کے ہسپتالوں اور طبی مراکز میں بھی ہفتہ صفائی منانا خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شجرکاری صدقہ جاریہ ہے اور صفائی ہمارے ایمان کا حصہ ہے، لہٰذا کلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں طلبہ سمیت ہر شہری بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 107 یونین کونسلوں کی ایک ہزار دیہی آبادیوں میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم شروع کی گئی ہے جبکہ محکمہ جنگلات کے زیراہتمام تمام اضلاع میں شجرکاری کی جائے گی، اسی طرح محکمہ بلدیات کے زیر اہتمام میٹرو پولیٹن کارپوریشن، میونسپل کارپوریشن اور دیہی یونین کونسلوں میں 10 لاکھ سے زائد پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کی مہم کے دوران پنجاب میں 180 ارب روپے مالیت کی ایک لاکھ 11 ہزار ایکڑ اراضی قبضہ گروپوں اور با اثر افراد سے واگزار کرائی جا چکی ہے اور واگزار کرائی گئی اراضی کے بہترین مصرف کیلئے لینڈ ڈیٹا بینک بنایا جائے گا جبکہ واگزار کرائی گئی اراضی پر شجرکاری کا آغاز کر دیا گیا ہے اور جنگلات کے رقبے میں اضافے کیلئے بھی یہ اراضی استعمال کی جائے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات