Live Updates

اماراتی سرمایہ کاروفد کا پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار

اماراتی وفد کو سرمایہ کاری کے سازگار مواقعوں پر بریفنگ، اماراتی وفد ڈیموں کی تعمیر سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرسکتا ہے، یہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے بہترین وقت ہے۔وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا کی اماراتی وفد سے ملاقات میں گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 18 مارچ 2019 19:15

اماراتی سرمایہ کاروفد کا پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مارچ 2019ء) متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاری وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کردی ہے، اماراتی وفد ڈیموں کی تعمیر سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرسکتا ہے، وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا نے اماراتی وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آگاہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا سے متحدہ عرب امارات کے وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں وفد کے ہمراہ پاکستان میں تعینات اماراتی سفیر عبدالعزیزالنیادی بھی موجود تھے۔ بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں ڈیموں کی تعمیر اور پن بجلی کے منصوبوں سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اماراتی وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے سازگار مواقعوں پر بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

جس پر اماراتی وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

اس موقع پروفاقی وزیرفیصل واوڈا نے اماراتی وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تاریخی تعلقات ہیں۔یہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے بہترین وقت ہے۔واضح رہے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان وسیع پیمانے پر پہلے ہی سرمایہ کاری کی جارہی ہے، یواے ای نے پاکستان کی مالی بحران سے نکالنے کیلئے بھی بڑی مدد کی ہے۔

یواے ای نے پاکستان کوتین ارب ڈالر امداد بھی دی ہے۔اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ یواے ای کے دوران بھی اماراتی قیادت نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ وزیراعظم عمران خان اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد زید النیہان کے درمیان ملاقات میں تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کا اظہار کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے زیرغور معاہدوں کو جلد حتمی شکل دینے اور دفاع، تجارت ، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق بھی کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات