پاک چائنا اقتصادی راہداری پروجیکٹ پاکستان کی معاشی اور اقتصادی ترقی اور خوشحالی کا گیٹ وے ہے،عابدقیوم سلیری

پیر 18 مارچ 2019 22:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک سلسلہ بعنوان(مہمان کے ساتھ ایک گھنٹہ) کے تحت امروزوزیراعظم پاکستان کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کے رکن عابدقیوم سلیری نے شرکت کی۔ آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے اس موقع پر انھیں خوش آمدید کہا اورانکا استقبال کیا۔اس موقع پرسی پی او کے جملہ سینئرپولیس افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اس اہم نشست میں عابد قیوم سلیری نے فوڈ سیکیورٹی سمیت زراعت کی ترقی سے ملک گیر سطح پر آنیوالے مثبت اثرات کا تفصیلی احاطہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک چائنا اقتصادی راہداری پروجیکٹ پاکستان کی معاشی اور اقتصادی ترقی اور خوشحالی کا گیٹ وے ہے ۔انہوں نے شرکاء کو پیشہ ورانہ زندگی میں کامیابی اور اہداف کے حصول میں کی جانیوالی جستجو کو نتیجہ خیزبنانے سے متعلق سیرحاصل معلومات پر مشتمل سے مستفید کیا۔اس موقع پر آئی جی سندھ نے مہمان کو سندھ پولیس کیجانب سے یادگاری شیلڈ دی۔# #h#