Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کواپنے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت

پیر 18 مارچ 2019 22:50

وزیراعظم عمران خان کی پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کواپنے حلقوں میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کواپنے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے صوبائی وزرا ء اور اراکین اسمبلیوں کوہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے حلقوں میں عوامی مسائل سننا شروع کریں،وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو ہدایت کی گئی کہ وہ وزرا ء اوراراکین اسمبلی کیدوروں کے حوالے سے کارکردگی کو مانیٹر کریں،وزرا کوکھلی کچہری لگانے کی ہدایات بھی کی گئی ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات