پنجاب حکومت نے متعددافسران کے تقرر تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے

پیر 18 مارچ 2019 22:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرر تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق راجہ محمد اشرف کو گریڈ19میں ترقی دیکر ایڈیشنل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ، ایڈیشنل سیکرٹری ہائرایجوکیشن محمد تنویر جبار کو گریڈ20میںترقی دیکر پراجیکٹ ڈائریکٹر چلڈرن لائبریری ،ایڈیشنل سیکرٹری ہائوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ محمد شفیق احمد کو گریڈ20میں ترقی دیکر سپیشل سیکرٹری ہائوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ ،ایڈیشنل سیکرٹر ی سکول ایجوکیشن ملک محمد اقبال التہ کو گریڈ 20میں ترقی دیکرڈائریکٹر پنجاب کنزیومر پروٹیکشن کونسل ،ایڈیشنل سیکرٹر ی سکولز عبدالرحمن شاہ گھگا کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری اسپیشل ایجوکیشن ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اوکاڑہ ملک محمد سلیم کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری لٹریسی ، سیکرٹری کالونیز خالد محمود کو تبدیل کر کے ڈی جی کچی آبادی ، محمد شاہد نیا زکو سیکرٹری کالونیز ، کمشنر افغان مہاجرین یاور حسین کی خدمات گلگت بلتستان کے سپرد ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مظفر گڑھ عبدالغفار کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر ریکوری اینڈ کالونیز چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ،ا یڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عامر شفیق کو تبدیل کر کے او ایس ڈی جبکہ صفدر حسین ورک کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر لاہور، تقرری کے منتظر محمد ذیشان حنیف کو ڈپٹی سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ ، ڈپٹی سیکرٹری سکولز محمد شفیق کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل منڈی بہائوالدین جبکہ سیکشن آفیسر محکمہ اطلاعات رانا ضیا ء اللہ کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ منڈی بہائوالدین ، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کرنل (ر) عمران یعقوب کو چیف ایگزیکٹو آفیسر پیمراکے عہدے کا اضافی چارج سونپ دیاگیا ،آصف علی فرخ سے سی ای او پیمرا کے عہدے کااضافی چارج واپس لے لیاگیا ،ڈپٹی سیکرٹری فنانس عبدالرئوف کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری سکولز تعینات کرنے کے احکامات منسوخ کردئیے گئے ،ایڈیشنل سیکرٹری سکول ایجوکیشن سید ساجد ترمذی اورسپیشل سیکرٹری ہائوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ محمد خان رانجھا کو او ایس ڈی بنادیاگیاجبکہ ڈی جی سپیشل ایجوکیشن سید طاہر رضا ہمدانی،ڈائریکٹر نیشنل ایجوکیشن عاشق حسین اولکھ اورڈی جی چلڈرن لائبریری اینڈویلفیئر بیورو محمد اختر کو گریڈ20میں ترقی دیکر وہی کام کرنے ہدایت کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :