Live Updates

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد اکیس مارچ کو پاکستان کے دورے پہنچیں گے

وزیراعظم خود استقبال کرینگے ،ڈاکٹر مہاتیر محمد 23مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے

پیر 18 مارچ 2019 22:59

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد اکیس مارچ کو پاکستان کے دورے پہنچیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد اکیس مارچ کو پاکستان کے دورے پہنچیں گے،ڈاکٹر مہاتیر محمد 23مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان نور خان ایئر بیس پہنچنے پر خود ملائیشیا کے وزیراعظم کا استقبال کرئیں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم کا دورہ تین روزہ ہوگا۔

ملائیشیا کے وزیراعظم کے ہمراہ ان کی اہلیہ کے علاوہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا۔۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر مہاتیر محمد کے وفد میں کاروباری شخصیات بھی شامل ہوں گی۔دورے کے دوران بہت سی مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط ہوں گے۔ملائیشیا کے وزیراعظم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کاانعقاد وزیراعظم ہاوس میں کیا جائیگا۔مہاتیر محمد کی صدر عارف علوی سے ایوان صدر میں ملاقات بھی ہوگی۔دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ مذاکرات وزیراعظم ہاوس میں منعقد ہوں۔وفود کی سطح پر مذاکرات سے قبل دونوں وزرا ئے اعظم کی ون آن ون ملاقات بھی ہوگی۔ڈاکٹر مہاتیر محمد 23 مارچ کو واپس ملائیشیا روانہ ہوجائیں گے۔ملائیشین وزیراعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت وزیراعظم عمران خان نے دی تھی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات