ْکرتارپورراہداری منصوبے کے حوالے پاک بھارت تکنیکی ماہرین کا پہلا باضابطہ اجلاس (کل )ہوگا

دونوں ملکوں کے ماہرین راہداری کی تعمیر کے تکنیکی پہلوئوں بارے ایکدوسرے سے معلومات شیئر کریں گے

پیر 18 مارچ 2019 23:05

ْکرتارپورراہداری منصوبے کے حوالے پاک بھارت تکنیکی ماہرین کا پہلا باضابطہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) کرتارپور راہداری منصوبے کے حوالے پاک بھارت تکنیکی ماہرین کا پہلا باضابطہ اجلاس کل (منگل)کرتارپور زیرولائن پرہوگا، ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے ماہرین راہداری کی تعمیر کے تکنیکی پہلوئوں کے بارے ایک دوسرے سے معلومات شیئر کریں گے۔

(جاری ہے)

پاک بھارت تکنیکی ماہرین میں ملاقات کا فیصلہ 14 مارچ کو بھارت کے اٹاری بارڈرپر پاکستان اوربھارت کے حکام کے پہلے اجلاس میں کیا گیا تھا۔

اجلاس میں راہداری کی تعمیر میں شامل مختلف شعبوں کے ماہرین شریک ہوں گے۔کرتارپورراہداری کا 4 کلومیٹر طویل حصہ پاکستان تعمیر کررہا ہے جس کا تقریباً 50 فیصدکام مکمل ہوچکا ہے جبکہ زیرولائن سے ڈیرہ بابانانک تک کے حصے کی تعمیر بھارت کررہا ہے، بھارت کی طرف سے زیرولائن پر پسنجر ٹرمینل تعمیرکیا جارہا ہے ۔کرتارپورراہداری کے حوالے سے پاک بھارت حکام کا دوسرا اہم اجلاس 2اپریل کو لاہور کے واہگہ بارڈرپرہوگا۔