Live Updates

مہاتیر محمد 23مارچ کی تقریب کے مہمانِ خصوصی ہوں گے

ملائشین صدر کا دورہ پاکستان تین روز کا ہو گا، سفارتی ذرائع

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 18 مارچ 2019 19:49

مہاتیر محمد 23مارچ کی تقریب کے مہمانِ خصوصی ہوں گے
کوالالمپور(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ 2019ء) ڈاکٹر مہاتیر محمد یومِ پاکستان پر مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ ملائیشیا کے صدر تین روزہ دورے کے لیے پاکستان آ رہے ہیں۔ سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ مہاتیرمحمد کے ساتھ بہت سی کاروباری شخصیات بھی پاکستان آرہی ہیں۔ پاکستان کے صدر عارف علوی ایوان صدر میں ان سے ملاقات کریں گے، اس کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان وزیر اعظم ہاؤس میں ملائیشین صدر کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور مہاتیرمحمد کئی مفاہمتی یاداشتوں پر بھی دستخت کریں گے۔ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ مزید کاروباری مراسم قائم کرنے کے لیے پر یقین ہیں۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملائیشیا کے دورے پر ملائیشیا کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی، آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے بھی پچھلے دنوں بتایا تھا کہ یومِ پاکستان کی تقریب کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور ملائیشیا کے صدر مہاتیر محمد اس تقریب کے مہمانِ خصوصی ہوں گے اور اب سفارتی ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ مہاتیرمحمد تین روزہ دورے پر پاکستان آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

ملائیشیا اور پاکستان کے سفارتی تعلقات 5اکتوبر1965 کو قائم ہوئے تھے جس کے بعد پاکستان نے کوالالمپور مین اپنا سفارت خانہ کھولا اور اس کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات بتدریج مستحکم ہوتے گئے۔ ملائیشیا جنوبی ایشیا میں واقع مسلمان ملک ہے جس میں 92سالہ مہاتیر محمد صدر ہیں۔ پاکستانی وزیراعظم ذاتی طور پر بھی مہاتیر محمدکو بہت پسند کرتے ہیں اور انہوں نے ملائیشیا کے دورے کے دوران انہیں پاکستان آنے کی دعوت دی تھی۔ اس لیے اب وہ دورہ پاکستان کے لیے تشریف لا رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات