کوئٹہ ،گڑھی خیرو اور گردونواح میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ رک نہ سکا

پیر 18 مارچ 2019 23:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) گڑھی خیرو اور گردونواح میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ رک نہ سکاتفصیلات کے متابق گزشتہ روز صبح صادق سے شروع ہونے والی بارش ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائوں کے ساتھ تا حال وقفے وقفے سے جاری ہے لیکر بارش اور ٹھنڈی ہوائوں کے باعث سردی کے شدت میں بھی شدید اضافہ ہو گیا ہے جبکہ تقریبا ایک ماہ سے ہر دوسرے تیسرے دن کے وقفے وقفے سے جاری مسلسل چلنے والی بارشوں کی وجہ سے گندم اور سرسوں کی فصلوں کے ساتھ ساتھ کچے مکانات اور جھونپڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے اور حالیہ بارشوں کے دوران مکانات اور دیواروں کی گرنے کے حادثے بھی پیش آئے جس کی وجہ سے ایک انسانی جان بھی ضائع ہوئی اگر انتظامیہ کی بات کی جائے تو بارشوں کے دوران حسب معمول بارش شروع ہوتے ہی انتظامیہ کی جانب سے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے بجلی۔

(جاری ہے)

گیس اور موبائل سروس کو چھٹی پر بھیج دیا جاتا ہے جس کی باعث گھریلو اور کاروباری حضرات کے ساتھ ساتھ پورے تحصیل کے عوام کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ایسے صورت حال میں عوام آخر جائے تو جائے کہنا۔منتخب نمائندوں کو چاہیئے کے ایسے نااہل انتظامیہ کے خلاف فل فور ایکشن لے کر عوام کو رلیف دیں۔ میل 18-03-19/--293 #h# uجے یو آئی یونٹ سجاول کی نومنتخب مجلس عاملہ کا تعارفی اجلاس #/h# 6سجاول(آن لائن) جمیعت علمائے اسلام یونٹ سجاول کی نومنتخب مجلس عاملہ کا تعارفی اجلاس امیرحافظ نصراللہ ہاشمانی کی زیرصدارت ہوا،اجلاس میں نائب امیرمولاناغلام حسین، نائب امیردوئم مولاناظہیراحمد سنگریار، جوائنٹ سیکریٹری مولانااشرف میمن،شمس الدین سومرو، خازن عزیزالرحمان کھتری، معاون خازن مولوی حسن میمن، پریس سیکرٹری ابوصفی اللہ، معاون پریس معاویہ راجہ، اطلاعات سیکریٹری انعام اللہ اور سالار محمد جمن میمن نے شرکت کی، اجلاس میں مختلف امور کو زیربحث لایاگیا، اس موقع پر امیرحافظ نصراللہ ہاشمانی نے اپنے خطاب میں کہاکہ جمیعت علمائے اسلام ایک دینی سیاسی جماعت ہے اور تمام مسلم امہ میں جوڑ پیدا کرکے دین کی سربلندی کے مقصد پر کاربند ہے، جمیعت کا مقصد اللہ کی دھرتی پر اللہ کا نظام قائم کرناہے اس مقصد کے حصول کے لئے تمام کارکنان بھرپور محنت کریں جس میں اللہ کی نصرت ومدد شامل ہوگی اور دین دنیاو آخرت کی کامیابی ملے گی۔

اجلاس میں طے کیاگیاکہ چھ اپریل کو مجلس عمومی طلب کی جائے گی جس میں شرکت کے لئے تمام کارکنوں کو دعوت دی جائے گی۔#