سی ڈی اے میں افسران کے تبادلے اور تقرریاں

پیر 18 مارچ 2019 23:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) وفاقی ترقیاتی اداری( سی ڈی ای) میں افسران کے تبادلے اور تقرریاں کردئیے گئے ہیں ۔چیرمین سی ڈی اے کی منظوری کے بعد شعبہ ایچ آرڈی نے الگ الگ نوٹیفیکشنز جاری کردئیے ہیں ۔ نوٹیفیکیشنز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ورکس شاہدمحمود کو عہدے سے ہٹا کر ایچ آر ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

ممبراسٹیٹ سی ڈی اے خوشخال خان کو ممبرایڈمن سی ڈی اے کا اضافی چارج دے دیا گیا۔وہ ممبرایڈمن کیپٹن(ر)اسداللہ خان کے ٹریننگ کورس کے دوران عارضی پر کام کریں گے جبکہ سی ڈی اے پراجیکٹ ڈائریکٹر آئی 15/نیشنل پولیس اکیڈمی آیازخان کو ڈائریکٹر جنرل ورکس کا بھی عارضی چارج مل گیاہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سپیشل پراجیکٹ ii راجیش کمار کو لک افٹر پر ڈائریکٹر کیو ایس کااضافی چارج دے دیا گیاہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح ڈپٹی ڈائریکٹر کنٹریکٹ ون کو ڈپٹی ڈائریکٹر کنٹریکٹ ٹواضاج چارج دے دیا گیاہے ۔ 18-03-19/--280 #h# گ* صدر آزاد کشمیر سے سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف پیر علی رضا بخاری کی ملاقات ? نیوزی لینڈ میں دومساجد میں نمازیوں کی شہادت کے واقعہ ،مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم،حریت رہنماؤں کی گرفتاری اور آزاد کشمیرمیں گڈ گورننس پر تبادلہ خیال #h# گ*اسلام آباد(آن لائن ) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان سے ممبر آزاد جموں وکشمیر قانون سازاسمبلی و سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف پیر علی رضا بخاری نے ملاقات کی۔

ملاقات میں نیوزی لینڈ میں دومساجد میں نمازیوں کی شہادت کے واقعہ ،مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور حریت رہنماؤں کی گرفتاری اور آزاد کشمیرمیں گڈ گورننس پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں پیر علی رضا نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں دہشتگردی کے واقعہ نے ہر امن پسند شخص کو رنجیدہ کردیا۔ ہماری تمام ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کے انسانیت کے خلاف جرائم پر دنیا کی توجہ مبذول کرانے کی ضرورت پر زور دیااور کہا کہ پلوامہ واقعہ کے بعد بھارتی جارحیت میں تیزی آگئی ہے اور ہر روز وہاں بھارتی فوج بے گناہ کشمیریوں کو شہید کررہی ہے۔ انہوں نے کہا اب بھارتی فوج گبھراہٹ میں ایل او سی پر آزاد کشمیر کے شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ متاثرین بھارتی فائرنگ کی بھرپور دیکھ بھال ہونی چاہیے اور ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جانے چاہئے۔۔۔۔۔۔راٹھور #h#