قومی ہیرو شہید راشد منہاس کی والدہ ماجدہ کی انتقال کی خبریں، اہل خانہ نے تردید کردی

قومی ہیرو کی والدہ راشدہ منہاس طویل عرصے سے علیل اور سی ایم ایچ ہسپتال میں زیر علاج ہیں

muhammad ali محمد علی پیر 18 مارچ 2019 20:16

قومی ہیرو شہید راشد منہاس کی والدہ ماجدہ کی انتقال کی خبریں، اہل خانہ ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مارچ 2019ء) قومی ہیرو شہید راشد منہاس کی والدہ ماجدہ کی انتقال کی خبریں، اہل خانہ نے تردید کردی، قومی ہیرو کی والدہ راشدہ منہاس طویل عرصے سے علیل اور سی ایم ایچ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز پاکستان کے قومی ہیرو، 1971 کی جنگ میں شہادت کا مقام حاصل کرنے کے بعد پاکستان کے سب سے بڑے ملٹری اعزاز نشان حیدر حاصل کرنے والے پائلٹ شہید راشد منہاس کی والدہ کی انتقال کی خبریں سامنے آئیں۔

 بتایا گیا کہ شہید راشد منہاس کی والدہ راشدہ منہاس طویل عرصے سے علیل اور سی ایم ایچ ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ جبکہ اب ان کے انتقال کی خبر موصول ہوئی۔ تاہم راشدہ منہاس کے اہل خانہ کی جانب سے ایسی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ راشد منہاس کی والدہ حیات ہیں۔

متعلقہ عنوان :