پشاور، کمشنر آفس سیدو شریف کے سینکڑوں ملازمین کا نیوزی لینڈ کی مساجد میں دہشت گردی اور قتل عام پر احتجاجی جلوس

پیر 18 مارچ 2019 23:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) کمشنر سیکرٹریٹ سیدو شریف کے سینکڑوں ملازمین نے سپرنٹنڈنٹ میاں فضل حمید شاہین کی معیت میں نیوزی لینڈ کی مساجد میں دہشت گردی اور قتل عام پر احتجاجی جلوس نکالا اس موقع پر مقررین نے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ٹھوس کاروائی پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کے کردار کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ عالمی برادری یورپ میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کو پنپنے نہیں دے گی اور ایسے رحجانات کی سختی سے حوصلہ شکنی کرے گی مقررین نے بھارت میں اس المناک واقعہ پر اظہار مسرت کے واقعات کی پرزور مذمت کی اور عالمی برادری سے اس کا سنجیدگی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ بھارتی حکومت ہر مرحلے پر اپنی ریاستی دہشت گردی کا ثبوت مہیا کررہی ہے آخر میں شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے اجتماعی فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔