مودی نے خود کو ’چوکیدار ‘کہا جس پر راہول گاندھی نے انہیں ’چور چوکیدار‘ کا خطاب دے دیا

مودی نے کہا تھا کہ میں چوکیدار ہوں، راہول گاندھی نے جواب دیا کہ چوکیدار چور ہے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 18 مارچ 2019 20:33

مودی نے خود کو ’چوکیدار ‘کہا جس پر راہول گاندھی نے انہیں ’چور چوکیدار‘ ..
نئی دہلی(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ 2019ء) نریندر مودی نے اپنی الیکشن کمپین کا آغاز اس فقرے سے کیا ’میں بھی چوکیدار ہوں‘، جس کے بعد ان کی مخالف پارٹی کے سربراہ راہول گاندھی نے اپنی الیکشن کمپین کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ’چوکیدار چور ہے‘۔ بھارت میں روزں سال الیکشن ہو رہے ہیں جن کے شیڈیول کا اعلان بھی ہو چکا ہے، اس الیکشن کی کمپین کے لیے بھارت کے موجودہ وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹر ہنڈلر کا نام نریندر مودی سے بدل کر چوکیدار نریندر مودی رکھ لیا اور کہا کہ میں بھی چوکیدار ہوں۔

راہول گاندھی نے ان کی اس بات کا جواب دیتے ہوئے ٹویٹ کی کہ عوام کہہ رہی ہے کہ چوکیدار چور ہے، انہوں نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ مودی صاحب آپ وزیر خارجہ سشمہ سوراج کو بھی مجبور کریں کے وہ بھی اپنے ٹویٹر ہنڈلر کا نام بدل کر چوکیدار رکھ لیں۔

(جاری ہے)

 

راہول گاندھی نے مودی کی بنکوں کو لوٹنے کی طرف اشارہ کیا کہ چوکیدار نے ہی بنک لوٹ لیا، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر کئی ہزار ارب کی کرپشن اور چوری کا الزام ہے لیکن ابھی تک حکومت اس سکینڈل کو دبائے ہوئے ہے۔

بھارتی جنتا پارٹی کے نریندر مودی بھارت کے وزیر اعظم ہیں اور اپنے دورِ حکومت میں انہوں نے ہوش ربا کرپشن کی جس کی وجہ سے انکا اس بار الیکشن جیتنا بہت مشکل ہو چکا ہے اسی لیے پچھلے دنوں انہوں نے دہشت گردی کرتے ہوئے پاکستان پر حملہ کرنے کی کوشش کی تا کہ عوام کو ووٹ کے لیے قائل کر سکیں لیکن پاک فضائیہ نے بھارت کے 2 جہاز گرا کر اور ایک پائلٹ گرفتار کر کے مودی کا خواب توڑ دیا۔

اب نریندر مودی مختلف حیلوں بہانوں کے ذریعے رائے عامہ اپنے لیے ہموار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اسی لیے انہوں نے خود کو عوام کا چوکیدار کہا لیکن راہول گاندھی نے کہا کہ چوکیدار خود چور ہے۔ اس حوالے سے رہول گاندھی کی پارٹی نے ایک وڈیو بھی بنائی ہے۔