کوئٹہ، موروثیت وکرپشن نے سیاست کو بدنام کر دیا ہے،مولانا عبدالحق ہاشمی

رابطہ عوام مہم میں عوام کو کھرے کوٹے سیاست دانوں،لٹیرے ودیانت دارپارٹی کی پہچان دینے کیساتھ بلوچستان کے مسائل بھی اجاگر کریں گے سیاست کو کاروبار وخاندانی پراپرٹی بنانے والے عوام کی خدمت نہیں کر سکتے، صوبائی امیر جماعت اسلامی

پیر 18 مارچ 2019 23:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ موروثیت وکرپشن نے سیاست کو بدنام کر دیا ہے رابطہ عوام مہم میں عوام کو کھرے کوٹے سیاست دانوں،لٹیرے ودیانت دارپارٹی کی پہچان دینے کیساتھ بلوچستان کے مسائل بھی اجاگر کریں گے سیاست کو کاروبار وخاندانی پراپرٹی بنانے والے عوام کی خدمت نہیں کر سکتے ۔

جماعت اسلامی کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں عوام کو جماعت اسلامی کی حقیقت دیانت وخدمت کا معلوم ہوجائے تو بدعنوانی وموروثیت میں چھپے سیاست کے نام پر پراپرٹیاں ناکام ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کی جانب سے میزان چوک پر عواامی رابطہ کیمپ کے دورے کے موقع عوام سے خطاب کے دوران کہی اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی مولانا عبدالکبیر شاکر ،امیر جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ حافظ نور علی ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکربھی موجودتھے مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ جماعت اسلامی آئیڈیل سیاسی جمہوری اسلامی پارٹی ہے جس میں دیانت وخدمت کے جزبے سے سرشار قیادت وذمہ داران ہیں ہم نے سیاست کو بدعنوانی وموروثیت اور جرائم سے پاک کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

سب ملکر جماعت اسلامی کا ساتھ دیں بدقسمتی سے جماعت اسلامی کی حقانیت ،خدمت وجہوری جدوجہد سے عوام کو دوررکھا جارہا ہے جماعت اسلامی اور ان کے قائدین کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کیاگیا ہے جماعت اسلامی کو بدنام کرنے کیلئے ہر ناجائز جدوجہد ،پروپیگنڈہ کیا گیا مگر الحمد اللہ ان تمام پروپیگنڈے ،الزامات وجھوٹے فتوئوں کے باوجودجماعت اسلامی عوام میں مقبول ہورہی ہے انشاء اللہ وہ دوردُورنہیں جب جماعت اسلامی عوامی خدمت ونفاذ اسلام کیلئے اس ملک کی مقتدر پارٹی ہوگی ہم عوام کی قوت سے عوام کے مسائل حل کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں جماعت اسلامی کی دینی تعلیمی سیاسی خدمات روزروشن کی طرح عیاں ہیں ملک وملت کے خلاف جاری سازشوں کا مقابلہ جماعت اسلامی کے قائدین نے پارلیمنٹ میں سب سے بڑھ کرکیاہے ہمارے قائدین کو آج بھی دنیا میں اسلام وپاکستان سے محبت کے جرم میں پھانسیاں دی جارہی ہے ۔