تیونس فرانس کو سابق صدر کے برادر نسبتی کی ملک بدری کی درخواست دے گا

پیر 18 مارچ 2019 23:38

تیونسیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) شمالی افریقی ملک تیونس نے کہا ہے کہ ملکی حکومت فرانس کو درخواست کرے گی کہ سابق صدر زین العابدین بن علی کی اہلیہ لیلیٰ بن علی کے بھائی بِلحسن طرابلسی کو ملک بدر کر کے تیونس کے حوالے کر دیا جائے۔

(جاری ہے)

طرابلسی کو گزشتہ جمعرات کو فرانس میں فراڈ کے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ تیونس کی حکومت کے مطابق اٴْسے طرابلسی کی گرفتاری کی اطلاع انٹرپول کے ذریعے ملی۔ تیونس حکومت کے مطابق طرابلسی کی گرفتاری کے لیے اندرون ملک سترہ اور تینتالیس انٹرنیشنل وارنٹ گرفتاری جاری کیے جا چکے ہیں۔ فرانسیسی حکومت نے ابھی تک اس بارے میں کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :