کراچی انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر ’اوبراورکریم‘ کی گاڑیاں کے داخلے پر پابندی

آن لائن ایپ سے منگوائی جانے والی گاڑیاں ائیر پورٹ کے اندر داخل نہیں ہو سکیں گی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 18 مارچ 2019 21:00

کراچی انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر ’اوبراورکریم‘ کی گاڑیاں کے داخلے پر ..
کرچی(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ2019ء) کراچی ائیر پورٹ انتظامیہ نے ہوائی اڈے کی حدود میں اوبر اور کریم کی گاڑیوں کے داخل ہونے پر پابندی لگا دی۔ ہوائی اڈے کے باہر ایک بورڈ آویزاں کیا گیا ہے جس پر لکھا ہے کہ ’اوبرUber اور کریمCareem کی گاڑیوں کا ائیر پورٹ سے مسافروں کا پک اپ(Pick-up) اور کار پارکنگ میں داخلہ ممنوع ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں سخت کانونی کاروائی کی جائے گی نیز گاڑی بھی بند کی جائے گی‘۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جناح انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر آئن لائن ایپ کے ذریعے اب ٹیکسی منگوا کر نہیں آیا جا سکے گا کیونکہ ان گاڑیوں کے ائیر پورٹ میں داخلے اور پارکنگ پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس سے پہلے لاہور میں علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر پہلے ہی ان گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگائی جا چکی ہے۔

(جاری ہے)

اوبر اور کریم آئن لائن ایپس ہیں جن کے ذریعے لوگ گاڑی منگوا کر کسی بھی جگہ آجاسکتے ہیں۔

 
کراچی جناح ائیر پورٹ پر ٹیکسیوں کے داخلے پہ پابندی عائد
کراچی جناح ائیر پورٹ پر ٹیکسیوں کے داخلے پہ پابندی عائد

پاکستان میں ان ایپس کا استعمال بہت بڑھ گیا ہے لیکن یہ ایپس ابھی پاکستان حکومت کو ٹیکس ادا نہیں کر رہی ہیں، اب حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ ان کمپنیوں سے بھی ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے ائیر پورٹس پر ان گاڑیوں کی آمدورفت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ صوبائی حکومتیں ائیر پورٹس پر سرکاری ٹرانسپورٹ بھی مہیا کرتی ہیں لیکن گزشتہ کچھ سالوں سے ان ٹیکسیوں کا استعمال بہت بڑھ گیا ہے البتہ اب ان گاڑیوں کے ہوئی اڈے میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ اگر کوئی اس حکم کی خلاف ورزی کرے گا تو اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی اور اس گاڑی کو بھی بند کر دیا جائے گا۔