معروف کشمیری صحافی و چیئرمین پاک کشمیرمیڈیافورم سعودی عرب ایم خوشحال شریف کے اعزاز میں جموں و کشمیر اوورسیز کمیونٹی نے ایک الوداعی تقریب کااہتمام کیا

اجلاس کی صدارت چیئرمین جموں وکشمیر اوورسیز کمیونٹی سردار محمد اشفاق خان نے کی اور مہمان خصوصی معروف کشمیری صحافی ایم خوشحال شریف تھے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 18 مارچ 2019 21:01

معروف کشمیری صحافی و چیئرمین پاک کشمیرمیڈیافورم سعودی عرب ایم خوشحال ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مارچ2019ء،نمائندہ خصوصی،خرم خان،ریاض) معروف کشمیری صحافی و چیئرمین پاک کشمیرمیڈیافورم سعودی عرب ایم خوشحال شریف کے اعزاز میں جموں و کشمیر اوورسیز کمیونٹی نے ایک الوداعی تقریب کااہتمام کیا جس کی صدارت چیئرمین جموں وکشمیر اوورسیز کمیونٹی سردار محمد اشفاق خان نے کی اور مہمان خصوصی معروف کشمیری صحافی ایم خوشحال شریف تھے جبکہ نظامت کے فرائض جموں وکشمیر اوورسیز کمیونٹی کے جنرل سیکرٹری سردار وقاص عنایت اللہ نے ادا کئے تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ مقبول رضا نے حاصل کی تقریب سے مہمان خصوصی ایم خوشحال شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر اوورسیز کمیونٹی کی طرف سے جو محفل سجائی گی ہے یہ میرے لیے باعث فخر ہے میں نے محبتوں کے بیج جو آج سے 22سال پہلے بوئے تھے آج فصل کاٹ رہا ہوں اتنی محبت اور عزت ملنے پر میں اللہ پاک کا شکر گزار ہوں انہوں نے مذید کہا کہ اپنے قلمی سفر کے دوارن درپیش نشیب و فراز کا بھی بڑی عاجزانہ انداز میں مقابلہ کیا اگر نیت صاف ہو تو اللہ کی مدد ہرقدم پر ساتھ ساتھ رہتی ہے ایم خوشحال شریف نے کمیونٹی کے تمام عہدیداروں کا فردا فردا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دوستوں کا خلوص اور نظر الفت ہی میرا صحافتی سرمایہ ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جے ،کے، سی، او سردار محمد اشفاق خان نے کہا کہ ایم خوشحال شریف کی کمیونٹی کے لیے جو خدمات ہیں ان کو یاد رکھا جائے گا انہوں نے کمیونٹی کی تمام تر تقریبات کو حسن طریقے سے کور کیا کمیونٹی کی نیوز کو ہمیشہ سرفہرست رکھا میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،وقاص عنایت اللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ خوشحال شریف نے ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیا ،تقریب سے،عبدالطیف عباسی، انجینئر محمد عارف،سردار کامران اعظم،خالد گجر،راجہ شمروز،غلام مصطفی خان،راجہ معروف ،راجہ پرویز،راجہ ابرار،طالب حسین،عمران اکرم،ودیگر نے بھی خطاب کیا.