Live Updates

سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے وزارت خارجہ امور میں پودا لگایا

پیر 18 مارچ 2019 23:42

سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے وزارت خارجہ امور میں پودا لگایا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے وزیراعظم کے گرین پاکستان وژن کی روشنی میں پیر کو وزارت خارجہ امور میں پودا لگایا۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل جنہوں نے شجرکاری تقریب میں بھی شرکت کی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وزارت خارجہ امور ’’وزیراعظم کے سرسبز پاکستان وژن‘‘ کے شانہ بشانہ ہے۔ خارجہ سیکرٹری تہمینہ جنجوعہ نے دیگر سینئر افسران کے ہمراہ وزارت کے سبزہ زار میں پائن کا پودا لگایا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 9 فروری کو ننکانہ صاحب کے قریب موسم بہار شجرکاری مہم 2019ء کا افتتاح کیا تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات