کراچی، پروفیسر حشمت اللہ خان نے مختلف عہدوں پر قوم کی خدمت کی، ایم ڈی واٹر بورڈ

پیر 18 مارچ 2019 23:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) ایم ڈی واٹربورڈ اسد اللہ خان نے معروف تعلیم داں ، سابق ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن اور شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش احمد لودھی کے والد حشمت اللہ خان لودھی کے انتقال پر پروفیسر ڈاکٹرسروش اور دیگر سوگواران سے تعزیت کی ہے، ایک تعزیتی بیان میں ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا کہ مرحوم حشمت اللہ خان نے بطور ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن اور پرنسپل اسلامیہ کالج سمیت دیگر عہدوں پر رہتے ہوئے قوم کی خدمت کی اور فروغ تعلیم میں اہم کردار ادا کیا، مرحوم نے اپنے 47 قیمتی برس شعبہ تعلیم کو دیئے جب کہ وہ کھیلوں کی دنیا کا بھی جانا مانا نام تھے ،واٹربورٍڈ کے تمام ملازمین سوگواران کے غم میں شریک ہیں،اللہ کریم مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

متعلقہ عنوان :