ہالینڈ کے شہر یوتر یخت میں مسافر ٹرام پر حملہ، 4 افراد ہلاک

متعدد افراد زخمی اور تشویش ناک حالت میں ہسپتالوں میں زیر علاج، ہالینڈ کی تمام مساجد کی سیکورٹی ہنگامی طور پر بڑھا دی گئی، جرمنی نے سرحد پر فوج کو الرٹ کردیا

muhammad ali محمد علی پیر 18 مارچ 2019 21:20

ہالینڈ کے شہر یوتر یخت میں مسافر ٹرام پر حملہ، 4 افراد ہلاک
یوتر یخت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 مارچ 2019ء) ہالینڈ کے شہر یوتر یخت میں مسافر ٹرام پر حملہ، 4 افراد ہلاک، متعدد افراد زخمی اور تشویش ناک حالت میں ہسپتالوں میں زیر علاج، ہالینڈ کی تمام مساجد کی سیکورٹی ہنگامی طور پر بڑھا دی گئی، جرمنی نے سرحد پر فوج کو الرٹ کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ہالینڈ کے شہر یوتر یخت میں مسافر ٹرام پر حملہ کیا گیا ہے۔

حملہ ایک مسلح شخص کی جانب سے کیا گیا ہے۔ ایک مسلح شخص نے آؤڈن ریجن اسپتال کے پاس فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اب موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 4 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچی لیکن ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے بعد آس پاس موجود ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا اور شہریوں کو شدید ٹریفک جام کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزم نے ٹرام میں سوار مسافروں پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد یوتریخت شہرسے باہر ایک ٹرام اسٹیشن کےاسکوائرکوخالی کروالیا گیا ہے۔ ملزم فائرنگ کے بعد فوری طور پر فرار ہو گیا۔ البتہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب اس حملے کے فوری ہالینڈ کی تمام مساجد کی سیکورٹی میں ہنگامی طور پر اضافہ کیا گیا ہے۔

جبکہ اس حملے کے فوری بعد جرمنی نے بھی ہالینڈ کی سرحد پر تعینات اپنی فوج کو الرٹ کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں بھی اندھا دھند فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 50 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔۔۔ البتہ ملزم کی تلاش جاری ہے فی الوقت مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کر سکتے۔ یاد رہے کہ 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں بھی اندھا دھند فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 50 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔