ةکراچی میں پی ایس ایل میچ عوام کی بھرپور شرکت امن وسلامتی کا پیغام ہے ،محمد ثروت اعجاز قادری

پیر 18 مارچ 2019 23:49

_کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کراچی میں پی ایس ایل میچ عوام کی بھرپور شرکت امن وسلامتی کا پیغام ہے ،پی ایس ایل میچوں کے انعقاد سے پاکستان کا وقار پوری دنیا میں بلند ہوا ہے ،کراچی کے عوام امن پسند اور مہمان نواز ہیں کراچی میں شائقین کیلئے کئے گئے انتظامات اور فول پروف سیکیورٹی قابل تعریف ہے ،کراچی سمیت ملک بھر میں کرکٹ کا دروازہ کھل چکا ہے ،پاکستان کے عوام کھیلوں کا فروغ چاہتے ہیں ،پاکستان امن پسند اور مہمان نواز ملک ہے ،پی ایس ایل میچز سے آئندہ کھیلوں کو مزید فروغ ملے گا ، پی ایس ایل کے شاندار انعقاد اور انتظامات کرنے پر پاک فوج ،وفاقی وصوبائی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایس ایل میچز اورفائنل میچ کو کراچی کی ترقی اور پائیدارامن کی طرف مثبت قدم قرار دیا ہے ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ کرکٹ PSLفائنل کوئی بھی جیتے مگر پاکستان جیت گیا اور دہشتگردی ہار گئی ہے ،انشاء اللہ دہشتگردی اور کرپشن کا ملک سے مکمل خاتمہ ہوکرہے گا ،انہوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی ،دفاع اور مستقل پائیدار امن کو قائم رکھنے کیلئے یکجا جدوجہد کرنا ہوگی ،نوجوانوں کو ہر شعبے میں خدمت کیلئے آگے لانے کے مواقع فراہم کئے جائیں ،کھیلوں کے فروغ سے اقتصادی ومعاشی استحکام کو تقویت ملے گی ،انہوں کا کہناتھا کہ ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے اور دہشتگردی کرنیوالے اسلام وملک دشمن ہیں ،دہشتگرد انسان کہلانے کے لائق نہیں ہیں ان سے انہی کی زبان میں نمٹنا مجبوری بن چکا ہے ،ہچکیاں لیتی دہشتگردی کو مکمل ختم کرنے کیلئے سیاسی بنیادوں پر عوام کوبنیادی حقوق فراہم کئے ہیں ،مایوسیوںکے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ عوام کو روزگار ،سستا انصاف اور تعلیم وصحت فراہم کی جائے ،پاکستان زندہ باد ہے اور انشاء اللہ قیامت تک زندہ باد رہے گا۔

#