پی ٹی وی کرپشن کیس کی سماعت، ڈاکٹر شاہد مسعود کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

پیر 18 مارچ 2019 23:54

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) پاکستان ٹیلی ویڑن کرپشن کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج کامران بشارت مفتی کی عدالت میں ہوئی جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد ایف آئی اے کی خصوصی عدالت میں ڈاکٹر شاہد مسعود کے خلاف پی ٹی وی کرپشن کیس میں سینئر اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود عدالت کے روبرو پیش ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کے وکیل سعد رسول کی جانب سے بریت کی درخواست پر دلائل دیے گئے جس پر ڈاکٹر شاہد مسعود کے وکیل سعد رسول کے دلائل عدالت نے سننے کے بعد بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج کامران بشارت مفتی نے کی کیس کی سماعت 2 اپریل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔