بھارت کی سی پی آر ایف فورس پر ایک اور حملہ

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ہونے والے حملے کے نتیجے میں ایک بھارتی فوج ہلاک، جبکہ 5 زخمی ہوئے

muhammad ali محمد علی پیر 18 مارچ 2019 22:00

بھارت کی سی پی آر ایف فورس پر ایک اور حملہ
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 مارچ 2019ء) بھارت کی سی پی آر ایف فورس پر ایک اور حملہ، بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ہونے والے حملے کے نتیجے میں ایک بھارتی فوج ہلاک، جبکہ 5 زخمی ہوئے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بھارتی ملٹری فورس سی پی آر ایف پر ایک اور حملہ کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بھارتی ملٹری فورس سی پی آر ایف پر بھارت کی شورش زدہ ریاست چھتیس گڑھ میں حملہ کیا گیا۔

حملے کے دوران بھارتی ملٹری فورس سی پی آر ایف کے کئی اہلکاروں کا نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ چھتیس گڑھ کے باغیوں کی جانب سے اس وقت کیا گیا جب بھارتی ملٹری فورس سی پی آر ایف کے اہلکار گشت میں مصروف تھے۔ اس دوران پہلے ایک ریمورٹ کنٹرول بم، جبکہ بعد ازاں مسلسل فائرنگ سے حملہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے نتیجے میں ایک بھارتی فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا، جبکہ 5 زخمی ہوئے۔

بھارتی فوج پر حملہ کرنے والے باغی اس کاروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارتی ملٹری فورس سی پی آر ایف پر خود کش حملہ کیا گیا ہے۔ اس حملے کو مقبوضہ کشمیر کی تاریخ میں بھارتی فوج پر ہونے والا سب سے بڑا حملہ قرار دیا جاتا ہے۔ اس حملے کے دوران 44 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ اسی واقعے کے بعد بھارت نے پاکستان کیخلاف جنگی ماحول پیدا کر دیا تھا۔