ہالینڈ میں مسافرٹرام پر حملہ کرنے والے شخص کی تلاش جاری

ڈچ پولیس کی جانب سے حملہ آور کا تعلق ترکی سے ہونے کا دعویٰ، تصویر جاری کر دی گئی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 18 مارچ 2019 22:25

ہالینڈ میں مسافرٹرام پر حملہ کرنے والے شخص کی تلاش جاری
ہالینڈ(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ2019ء) نیدر لینڈ کی ڈچ پولیس نے ٹرم میں حملہ کر کے 4 افراد کو قتل کرنے والے شخص کی تصویر جاری کر دی ہے۔ 37سالہ مبینہ حملہ آورگوک مین ٹینس ترکی میں پیدا ہوا اور پیر روز نیدرلینڈ میں ایک ٹرام میں سفر کرتے ہوئے اس نے بندوق نکال کر فائرنگ کر دی جس سے 4 لوگ ہلاک ہو گئے۔ ڈچ پولیس نے کہا ہے کہ حملہ آور دہشت گرد ہو سکاتا ہے اور انہوں نے اسکی تصویر جاری کرتے ہوئے عوام سے کہا ہے اگر یہ شخص نظر آئے تو اس سے دور رہیں کیونکہ وہ مبینہ طور پر مسلح ہے اور کسی بھی شخص کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ نیدرلینڈ کے شہر یوتر یخت میں ایک مسلح شخص نے ٹرام میں فائرنگ کر دی تھی جس سے کئی لوگ زخمی بھی ہو گئے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک مسلح شخص نے آؤڈن ریجن اسپتال کے پاس فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچی لیکن ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

فائرنگ کے بعد آس پاس موجود ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا اور شہریوں کو شدید ٹریفک جام کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جبکہ ریسکیو ٹیمیں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر رہی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزم نے ٹرام میں سوار مسافروں پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد یوتریخت شہرسے باہر ایک ٹرام اسٹیشن کےاسکوائرکوخالی کروالیا گیا ہے۔ ملزم فائرنگ کے بعد فوری طور پر فرار ہو گیا۔ البتہ ملزم کی تلاش جاری ہے فی الوقت مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کر سکتے۔ یاد رہے کہ 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں بھی اندھا دھند فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 50 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔