میڈیا مالکان کی ہٹ دھرمی اور کارکن صحافیوں کی برطرفی کی شدید الفاظ میں مذمت

مشکل وقت میں کارکن دشمن پالیسیوں پر خاموش رہنے والوں کو کبھی اپنا خیر خواہ نہیں سمجھیں گے، محکمہ اطلاعات برطرفی کرنے والے اخبارات اور ٹی وی چینلوں کے اشتہارات فوری بندکرے ، خیبر پختون خوا اسمبلی میںصحافیوں کے حق میں متفقہ طور پر پاس کی گئی قرار داد پرمن و عن عمل کیا جائے، اشتہارات کی بندش کیلئے 3دن میں عملی اقدامات نظر نہ آئے تو آئندہ کیلئے سخت لائحہ عمل طے کرینگے، خیبر یونین آف جرنلسٹس کے اجلاس میں اہم فیصلے

پیر 18 مارچ 2019 23:58

ًپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) خیبر یونین آف جرنلسٹس نے میڈیا مالکان کی ہٹ دھرمی اور کارکن صحافیوں کی برطرفی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قراردیا ہے کہ اس مشکل وقت میں جو کارکن دشمن پالیسیوں پر خاموش رہے گا اسے کبھی اپنا خیر خواہ نہیں سمجھیں گے ،حکومت جن اخبارات اور ٹی وی چینلوں سے صحافیوں کو برطرف کیا گیا ہے فوری طور ان کے اشتہارات بندکرے اور کسی بھی قسم کی ادائیگی نہ کرے ،صوبائی حکومت خیبر پختون خوا اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے صحافیوں کے حق میں متفقہ طور پر پاس کی گئی قرار داد پرمن و عن عمل کرے ،اشتہارات کی بندش کیلئے 3دن میں عملی اقدامات نظر نہ آئے تو آئندہ کیلئے سخت لائحہ عمل طے کرینگے۔

خیبر یونین آف جرنلسٹس کا پہلا اجلاس صدر فدا خٹک کی صدرات میں خیبر یونین آف جرنلسٹس کے دفترمیں منعقد ہوا،جس میں جنرل سیکرٹری محمد نعیم ،سینئر نائب صدر شہزادہ فہد،نائب صدر رضوان شیخ ،جائنٹ سیکرٹری امیر معاویہ ،فنانس سیکرٹری عزیز بونیری ،ایگزیکٹیو کونسل کے ممبران ناصر حسین ،سہراب احمد ،عالمگیر خان ، عمران یوسفزئی ،بصیر قلندر ،کوثر وحید اعوان ،عابد خان ،شاہ زیب نے شرکت کی جبکہ عارف یوسفزئی اور رفعیہ خان غیر حاضر رہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صدر نے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے 2ممبران ریاض دائووزئی اور رسول داوڑ کو کواپ کیا ، اجلاس میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں، عبدالقدوس کو الیکشن کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا دیگر ممبران میں ذوالفقار علی شاہ ،ناصرداوڑ،عارف خان ،بلال احمد ، امور خواتین کمیٹی کی چیئر پرسن کوثر وحید اعوان دیگر ممبران میں فوزیہ زیب ،صبا رانی ،نسرین جبیں اور انیلہ شاھین ،سکروٹنی کمیٹی کیلئے چیئر مین عارف یوسفزئی دیگر ممبران عابد خان ،شاھد خان ،علی حضرت باچا اور عماد وحید ،ہیلتھ کمیٹی کیلئے چیئر مین عمران یوسفزئی کو بنایا گیا دیگر ممبران میں زاہد میروخیل ،اعجاز آفریدی ،وصال یوسفزئی اور شاہدہ پروین،کپیسٹی بلڈنگ کمیٹی کیلئے چیئر مین بصیر قلندر دیگر ممبران میں صفی اللہ گل ،گوہر علی ،ظاہر شاہ شیرازی اور آفتاب احمد ،ٹور کمیٹی کیلئے چیئر مین عزیز بونیری دیگر ممبران میں اسد خان ،نادر خواجہ ،ارشد یوسفزئی اور ارشد ڈار ،سپورٹس کمیٹی کیلئے چیئر مین سہراب احمد خان دیگر ممبران میں اعجاز احمد ،شہزاد احمد ، جہانزیب صدیق احتشام بشیر اور ارشاد میدانی ،ایجوکیشن کمیٹی کیلئے چیئر مین ناصر حسین دیگر ممبران میں شاہ زیب ،بصیر قلندر ،فیاض (سمائ) فیاض (اوصاف ) ،علی حضرت باچا اورہارون الر شید ۔

کرائسسزکوارڈی نیشن کمیٹی کیلئے چیئر مین شہزادہ فہد دیگر ممبران میں عمران بخاری ،عدنان طارق،فخرالدین سید ،محمد عالمزیب اور شکیل فرمان علی ۔کلچر ل کمیٹی کیلئے چیئر مین رضوان شیخ دیگر ممبران میں فاروق فراق،شاہ نواز ترکزئی ،روخان یوسفزئی اور ذیشان انورشامل ہیں، فنڈ ریزنگ کمیٹی کیلئے ریاض دائودزئی چیئرمین اور ناظمین اور بلدیات سے متعلق امور کیلئے کمیٹی امیر معاویہ کی سربراہی میں بنائی گئی ،اجلاس میں خیبر یونین آف جرنلسٹس کے میگزین خیبر کی دوبارہ اشاعت ،ویب سائٹ یونین کارڈاور جعلی نمبر پلیٹس کی روک تھام کیلئے گاڑیوں کے خصوصی اسٹیکر جاری کرنے کی منظوری دی گئی،اجلاس میں خیبر یونین آف جرنلسٹس کے ممبران کیلئے لئے بنائی گئی جیکٹس کی قر اندازی کے ذریعے تقسیم کا فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں پشاور پریس کلب اور باالخصوص کابینہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا کہ انہوں نے صحافیوں پر آنے والے مشکل وقت میں اہم کرداد ادا کیا حالانکہ یہ ذمے داریاں یونین کی تھیں ،امید ظاہر کی گئی کہ ممبران کے حق میں اٹھائے جانے والے اقدامات پر یونین پریس کلب کاپھر پور ساتھ دیگا۔

#h#