لاہور ، سابق ڈی جی لیگل پاکستان ریلوے طاہر پرویز کی برطرفی کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد

منگل 19 مارچ 2019 00:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق ڈی جی لیگل پاکستان ریلوے طاہر پرویز کی برطرفی کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کر دی اور سنگل بنچ کے عدالتی فیصلے کو برقرار رکھا ہے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل دو رکنی بنچ نے اپیل پر سماعت کی. جس میں 8جنوری کے لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا.

(جاری ہے)

اپیل کنندہ کے مطابق بطور ڈی جی لیگل پاکستان ریلوے خلاف قانون برطرف کیا گیا ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے حقائق کے مطابق فیصلہ نہیں دیا. اس لیے سنگل بنچ کے برطرفی کے حق میں فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے اور طاہر پرویز کو ان کے عہدے پر بحال کرنے کا حکم دیا جائیپاکستان ریلوے کی جانب سے زکریا شیخ ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے طاہر پرویز کی اپیل کی مخالفت کی عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر طاہر پرویز کی برطرفی کے خلاف اپیل خارج کر دی۔