لاہور، سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے عدلیہ مخالف بیان پر اٴْن کے عدلیہ مخالف ٹویٹ کو درخواست کا حصہ بنانے کی ہدایت

منگل 19 مارچ 2019 00:04

لاہور، سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے عدلیہ مخالف بیان پر اٴْن کے عدلیہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے عدلیہ مخالف بیان پر اٴْن کے عدلیہ مخالف ٹویٹ کو درخواست کا حصہ بنانے کی ہدایت کر دی درخواست میں عدلیہ مخالف بیان بازی پر احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کہ استدعا کی گئی ہے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی بطور اعتراض درخواست پر سماعت کی.

درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے نشاندہی کی کہ احسن اقبال نے عدالت سے معافی مانگنے کے بعد اور مستقبل میں محتاط رویہ اپنا کی یقین دہانی کرائی تھی. درخواست میں بتایا کہ احسن اقبال اپنی یقینی دہانی سے انحراف کیا اور عدلیہ مخالف روش کو برقرار رکھا ہی. سابق وفاقی وزیر نے عدلیہ مخالف بیان دیا جو تو عدالت کے مترادف ہی.درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ احسن اقبال کا عدلیہ مخالف ٹویٹ بھی موجود ہی.

درخواست میں استدعا کی گئی کہ احسن اقبال کے خلاف عدلیہ مخالف بیان بازی کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ہائیکورٹ آفس نے احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر اعتراض عائد کیا تھا تاہم عدالت نے ہائیکورٹ آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواستگزار وکیل کو ہدایت کی کہ احسن اقبال کے متعلقہ ٹویٹ کو درخواست کا حصہ بنایا جائے �

(جاری ہے)