پیپلز پارٹی کا ٹرین مارچ کرنے کا اعلان
بلاول بھٹو کی قیادت میں کراچی سے سکھر تک ٹرین کے مارچ کیا جائے گا
عثمان خادم کمبوہ پیر 18 مارچ 2019 22:45
(جاری ہے)
پاکستان پیپلز پارٹی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کراچی سے سکھر تک ٹرین چارٹر کروانے کے لیے درخواست دے دی گئی ہے۔
بلاول بھٹو مارچ کے دوران مختلف شہروں سے گزرتے ہوئے کارکنان سے خطاب بھی کریں گے۔ پی پی پی نے وفاقی حکومت سے کئی مطالبات کیے تھے جن کے پورا نہ کیے جانے پر مارچ کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ آج کل آصف علی زرداری کے خلاف نیب میں ریفرنسز دائر ہیں اور کیس چل رہا ہے ، ساتھ ہی فریال تالپور پر بھی منی لانڈرنگ کے کیسز ہیں، آصف علی زرداری کے کئی قریبی ساتھی گرفتار کیے جا چکے ہیں اور اب ان کے خلاف بھی گھیرا تنگ ہوتا جاراہا ہے اور اسٹیبلشمنٹ نے بھی انہیں بتا دیا ہے کہ عمران خان اس احتساب کے پیچھے ہیں اس لیے اب پیپلز پارٹی سابق صدر آصف علی زرداری کو بچانے کے لیے سر توڑ کوششیں کر رہی ہے۔ حکومت کے خلاف یہ ٹرین مارچ بھی انہی کوششوں کا حصہ ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.