Live Updates

وزیراعظم نے نواز شریف کو تمام سہولیات مہیا کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں، لندن نہیں بھجوا سکتے،فواد چوہدری

پنجاب اراکین اسمبلی کی تنخواہ میں اضافے کا بل حکومت نے پیش نہیں کیا صرف سپورٹ کیا تھا،وزیراعظم عمران خان سے مشاورت نہیں کی گئی ؁ وزیراعظم کو وزیراعلیٰ پنجاب پر اعتماد ہے تو وہ بطور وزیراعلیٰ کام کرتے رہیں گے اعتماد نہیں رہا تو ان کو ہٹا دیاجائے مریم نواز روزانہ نواز شریف سے ملاقات کرتی ہیں،صرف ہفتہ اتوار کو ملنے نہیں دیا جائیگا، انٹرویو

منگل 19 مارچ 2019 00:04

وزیراعظم نے نواز شریف  کو تمام سہولیات مہیا کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کو تمام سہولیات مہیا کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں تا ہم نوازشریف کو لندن نہیں بھجوا سکتے۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب کے اراکین اسمبلی کی تنخواہ میں اضافے کا بل حکومت نے پیش نہیں کیابلکہ اسے صرف سپورٹ کیا تھا تا ہم اسے معاملے پر وزیراعظم عمران خان سے مشاورت نہیں کی گئی۔

وزیراعظم کو وزیراعلیٰ پنجاب پر اعتماد ہے تو وہ بطور وزیراعلیٰ کام کرتے رہیں گے لیکن اگر وزیراعظم کو ان پر اعتماد نہیں رہا تو ان کو ہٹا دیاجائے گا گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ارکان اسمبلی کی مراعات میں اضافے کا بل واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے فواد چوہدری نے کہا کہ جعلی خبروں سے متعلق اہم عہدوں پر تعینات لوگوں کو احتیاط کرنی چاہئے اور آگے نہیں پھیلانا چاہئے نواز شریف کی صحت کا مکمل خیال کیاجا رہا ہے اوران کی ہر قسم کی سہولت کی آفر بھی کی گئی ہے لیکن ہم ان کولندن نہیں بھجوا سکتے مریم نواز روزانہ نواز شریف سے ملاقات کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

صرف ہفتہ اتوار کو ملنے نہیں دیا جائے گا پنجاب حکومت نے نواز شریف کے لئے پورا کارڈیک یونٹ کوت لکھپت جیل میں منتقل کر دیاہے وزیراعظم نے بھی نواز شریف کا پوار خیال رکھنے کا حکم دیا ہے مسلم لیگ ن کا اس حوالے سے بیانیہ اس لیے ہے کہ نواز شریف کی ضمانت کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے اس لئے عوامی سطح پر مہم چلائی جا رہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات