نیدر لینڈ کے شہر تریخت میں ٹرام پر حملہ کرنے والا مشتبہ شخص گرفتار

منگل 19 مارچ 2019 00:04

ً دی ہیگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) نیدر لینڈ کے شہر اتریخت میں ٹرام پر حملہ کرنے والا مشتبہ شخص گرفتار کر لیا گیاہے اس حوالے سے ڈچ حکام نے بھی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے ، تفصیلات کے مطابق نیدر لینڈ کے شہر اتریخت میں ٹرام پرحملہ کرنے والا شخص گرفتار کر لیا گیا ہے، ڈچ حکام نے بھی مشتبہ شخص کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اس مشتبہ شخص پر الزام ہے کہ اس نے نیدر لینڈ کے شہر تریخت میں 24 اکتور پلین نامی چوک پر ٹرام پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوئے تھے۔ حملے کے بعد نیدر لینڈ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی اور مساجد کو حفاظتی نقطہ نظر سے بند کروا دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :