Live Updates

علیم خان نے ضمانت کیلئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی

نیب آج تک کوئی الزام ثابت نہیں کر سکا، عدالت ضمانت منظور کرتے ہوئے رہاکرنے کاحکم دے . درخواست میں موقف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 19 مارچ 2019 11:21

علیم خان نے ضمانت کیلئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 مارچ۔2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے ضمانت کیلئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ، جس میں کہا گیا نیب آج تک کوئی الزام ثابت نہیں کر سکا، عدالت ضمانت منظور کرتے ہوئے رہاکرنے کاحکم دے . تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے ضمانت کیلئے درخواست دائر کر دی، علیم خان کی جانب سے ان کے وکیل عدنان شجاع بٹ نے درخواست دائرکی.

درخواست میں علیم خان نے موقف اختیار کیا ہے کہ آف شور کمپنیوں اور آمدن سے زائداثاثے کیس میں گرفتار کیا گیا، تمام اثاثے اور کمپنیاں گوشواروں میں ظاہر کر چکے ہیں.

(جاری ہے)

دائر درخواست میں کہا گیا نیب کی جانب سے لگائے الزامات بے بنیادہیں، اختیارات کے ناجائز استعمال کاالزام غلط ہے آج تک کوئی شکایت نیب کے پاس نہیں آئی. علیم خان نے استدعا کی نیب آج تک کوئی الزام ثابت نہیں کر سکا لہذا عدالت ضمانت منظور کرتے ہوئے رہاکرنےکاحکم دے.

گذشتہ روز لاہور کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثے کیس میں سابق سینئر صوبائی وزیر علیم خان کو پیش کیا گیا تھا ، جہاں عدالت نے علیم خان کو دو اپریل تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا تھا. بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنمائ شعیب صدیقی نے کہا تھا کہ علیم خان کی درخواست ضمانت جلد دائر کی جائے گی،ہمیں عدلیہ سے انصاف کی توقع ہے، نیب نے سیاسی دباﺅپر کاروائی کی اور تحقیقات میں کچھ سامنے نہیں لا سکا.

واضح رہے 6 فروری کو نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اورآف شورکمپنیوں کیس میں پنجاب کے سینئر وزیرعبدالعلیم خان کو گرفتار کیا تھا. نیب کی جانب سے گرفتاری کے بعد علیم خان نے اپنا استعفیٰ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو بھجوا دیا تھا، علیم خان کا کہنا تھا کہ مقدمات کا سامنا کریں گے، آئین اورعدالتوں پریقین رکھتے ہیں، مجھ پر آمدن سے زائد اثاثوں کا نہیں، آفشور کمپنیوں کا مقدمہ ہے.
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات